لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے لہٰذا کاشتکارباقیات جلانے کے بجائے ان کو زمین میں ملا کر اس کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔ خاص طور پر دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب ہر ممکن اقدام کررہا ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ امسال فیلڈ اسسٹنٹس روزانہ کی بنیاد پر دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات کو مانیٹر کررہے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار کے خلاف دفعہ - 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔