ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں ابشر نامی ایک ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس پر دنیا بھر میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے ۔ ابشر نامی اس ایپ کے باعث جب بھی خواتین سفر کی غرض سے مملکت سے باہر جانے لگیں گی تو ان کے والدین یا شوہر کو پتا چل جائے گا۔ ایپل اور گوگل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ایسی ایپ کو سپورٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جس کے باعث سعودی مرد اپنی خواتین کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں گے ۔گوگل پلے اور ایپل کے ایپ سٹور پر اس متنازعہ ایپ کی موجودگی پر دُنیا بھر میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انسانی و نسوانی حقوق کی تنظیموں اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس ایپ کو خواتین کے استحصال کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔