کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے حلقہ پی ایس 119 سے منتخب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اورنگی ٹائون میں سٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے ۔،وہ اورنگی ٹائون نمبر 5میں اپنی رہائشگاہ کے سامنے کھڑے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوار اسلحے کے زور پر موبائل فون ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متعلقہ پولیس نے واقعہ سے اظہارلاعلمی کردیا ہے ۔