کراچی(پ ر) کراچی میں ا یٹین کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ایکسپو 2019 میں پریمیئم پروڈکٹس کی نمائش کی گئی۔عالمی معیار کا طرززندگی فراہم کرنے والاادارہ ،ا یٹین پاکستان کے رئیل سٹیٹ بزنس سیکٹر میں آؤٹ ریچ میں مزید اضافہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔پور ے پاکستان میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر معمولی ریسپانس ملنے کے بعد ایٹین نے ، کراچی میں، اپنے 2ارب ڈالرز کے پروجیکٹ کی نمائش کی۔مصر میں قائم اورا ڈیویلپرز اورسیف گروپ اور پاکستان میں کوہستان بلڈرزکے مشترکہ منصوبے ، ایٹین نے اپنی مکمل پروڈکٹ لائن کی نمائش کی جس میں پرتعیش ولاز، خوبصورت اپارٹمنٹ کمپلیکسز ، ریٹیل ہب، بزنس کمپلیکس اور پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کے بارے میں عمومی معلومات شامل تھیں۔ایٹین کے چیف کمرشل آفیسر، علی عبدلغفار نے کہا’’پاکستان کے بزنس ہب میں موجود ہونے پر بہت خوش ہیں اور زمین ایکسپو 2019ء میں نمائش کو اپنے لیے بہت اہم تصور کرتے ہیں جو بلاشبہ پاکستان کی بڑی رئیل اسٹیٹ نمائشوں میں سے ایک ہے ، ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ہم کراچی کے انتہائی پرجوش صارفین کے سامنے ایٹین کو پیش کر رہے ہیں اور ممکن کلائنٹس اور سرمایہ کاروں سے ملنے کے لیے بہت پر عزم ہیں۔