کراچی،حیدرآباد،سکھر(سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ) نرسوں کاکراچی پریس کلب پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج ساتویں روز بھی جاری رہاجبکہ نرسوں نے محکمہ صحت سندھ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مطالبات کی منظوری کے لئے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جنہیں روکنے کے لئے پولیس نے نرسز پر لاٹھی چارج کردیااور پولیس نے 6 سے زائد نرسز کو حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا، احتجاجی نرسز نے اسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں کا بائیکاٹ کردیا جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاجی نرسز نے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔