اسلام آباد ( نیٹ نیوز) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے کہا ہم کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ، اپنے ٹویٹ میں افغان سفیر نے کہا افغانستان کئی سالوں سے دہشتگردی کا شکار ہے اور ہم ہمیشہ خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیتے رہے ہیں۔