کراچی (92نیوز رپورٹ ) کراچی میں غیر تربیت یافتہ نرسنگ سٹاف نے بچی کو مبینہ طور پر غلط انجکشن لگادیا جس سے 9 ماہ کی بچی کا دماغ مفلوج ہوگیا۔نشوا کے والد نے دعویٰ کیا کہ جو انجکشن چوبیس گھنٹوں میں مختلف مراحل میں تحلیل کیا جاتا ہے ، وہ یکمشت لگادیا گیا، جس سے بیٹی کی حالت خراب ہوئی۔ہاتھ پائوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ہسپتال انتظامیہ نے متعلقہ سٹاف کو ملازمت سے فارغ کرکے غلطی پر مہر ثبت کردی اور ایک اور نجی ہسپتال کے ماہرین سے رابطے کا اعتراف بھی کیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نشوا کو ڈائریا کی شکایت پر سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس پر بچی کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، بچی کے علاج کے تمام اخراجات ہسپتال برداشت کرے گا۔