کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی کراچی کے مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی کمیٹی میں سندھ حکومت کو پھرنمائندگی سے محروم کردیا گیا ہے ۔سندھ حکومت کے مفاہمتی رویے کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی میں کسی صوبائی وزیرکوشامل نہیں کیاگیا۔ وفاق اورسندھ حکومت کے مابین فاصلے کم کرنے کے لیے سرگرم گورنرسندھ بھی اس معاملے پر خاموش ہیں۔گزشتہ روز کمیٹی کا وفاقی وزیر برائے قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی،وسیم اختر ،امین اُلحق، فیصل واوڈا، حلیم عادل شیخ، خُرم شیرزمان،آفتاب صدیق و دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کراچی کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر مشاورت کی گئی اورابتدائی طورپرکلین کراچی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا جو یوم عاشورکے بعددوبارہ شروع کی جائے گی جس کی نگرانی ایف ڈبلیو او اوردیگرادارے کرینگے ۔