کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون سے آپریشن کرکے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ویلیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 30 کروڑ روپے مالیت کی 675 کلو گرام حشیش اور4 کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی،منشیات کوسمندری راستے سے سمگل کیاجارہا تھا،منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی ہے ، کامیاب کارروائی پاک بحریہ کی بہترین نگرانی کے باعث ممکن ہوئی،یہ کامیابی پاک بحریہ کے اپنے سمندراورساحلوں کوکسی بھی غیرقانونی سرگرمی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کے غیرمتزلزل عزم کا مظہرہے ،پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کوبخوبی سرانجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیاراورپرعزم ہے ۔