کراچی (سٹاف رپورٹر )لانڈھی شرافی گوٹھ کے علاقے میں جرنیٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے دم گھٹنے سے پشین سے تعلق رکھنے والے 4 بھائی جاں بحق ہوگئے ، بابر کانٹا کے قریب رہائشی کوارٹر کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دم گھنٹے سے 4 سگے بھائی 22 سالہ عمر ولد احمد 20 سالہ انور 18 سالہ عثمان احمد اور 16 سالہ حمزہ احمد چل بسے ، چاروں نے چائے کا ہوٹل کھول رکھا تھا، منگل کی صبح چاروں ہوٹل نہ پہنچے تو ملازم گھر آیا اور دروازے پر دستک دیتا رہا، دروازہ نہ کھلا، اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے اہل محلہ کی موجودگی میں گھر کا مرکزی دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئی، کمرے کا دروازہ بھی توڑا گیا تو دھواں نکل رہا تھا اور چاروں کی نعشیں موجود تھیں، پولیس کے مطابق چاروں کی ہلاکت جنریٹر کے دھویں سے ہوئی۔