مکرمی !جیساکہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اور کراچی کی سیاست میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ کراچی اور کراچی کے مینڈیٹ کے حاکم وہ لوگ ہیں۔ اور یہ صرف ایک جماعت اور اس کے لیڈر کا وعدہ نہیں ہے بلکہ کراچی سے منسلک تمام جماعتیں یہی دعوی کرتی نظر آتی ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں اگر بارش ہو جائے تو یہاں پر مسائل کے انبار لگ جاتے ہیں۔ دوسری جانب سب کی سب جماعتیں جو کراچی کو اپنا گڑھ کہتی تھیں۔ وہ آج اپنے وسائل نہ ہو نے کا رونا روتی دکھائی دیتی ہیں۔ میری حکومت وقت سے گزارش ہے کہ وہ جلد کراچی والوں کے مسائل کو حل کریں۔ (وریشہ پرویز، کراچی)