لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ کرن حق اور میکال ذوالفقار کی نئی ڈرامہ سیریل ’رمز عشق‘ رواں ماہ نشر کی جائے گی جس کی دیگر کاسٹ میں حبا بخاری،ندا ممتاز،گوہر رشید،اعجاز اسلم ،زینب قیوم اورعابد علی سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ کہانی مصباح نوشین نے تحریر کی جبکہ ڈائریکٹر سراج الحق ہیں جو منفرد طرز کے ڈرامے بنانے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔