لاہور(سٹاف رپورٹر )عوام گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہو اور لوگ غیر ضروری میل جول ترک کر کے گھروں میں رہ کر دعاؤں، تلاوت قرآن اور نوافل کی ادائیگی میں مصروف رہیں۔ وبا سے نجات کے لئے اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے ۔ با جماعت نماز اور نماز جمعہ کو کسی صورت معطل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مساجد کو تالے لگائے جا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری محمداقبال، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمر نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالی کے ہا ں دیرہے ا ندھیر نہیں کروناوائرس رب تعالی کی طرف سے بھیجی گئی علامت اورنشانی ہے ہم اگراس وارننگ پرانفرادی اوراجتماعی اعمال میں اﷲ تعالی کے فر مانبرداربن جائیں تووائرس ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتا اگرہم اپنے سابقہ رویے اورطرززندگی پرقائم رہے توپھروارننگ کے بعدسزاو جزاکی تیاری کرلیں۔