لاہور (سٹاف رپورٹر) دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے کا دعویٰ کرنے والے پنجاب کے سابق خادم اعلیٰ نے اپنے ہی ساتھیوں کو بے ضمیر ہونے کا لقب دے کر خود ہی بہت کچھ ثابت کر دیا ہے۔ یہ بات متعد د تنظیموں کے عہدیدار معروف سینئر صحافی جاوید یوسف نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ماضی کی 35 سالہ سیاست نے صرف اور صرف کرپٹ سیاستدانوں ، اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعداد میں اضافہ ہوا بلکہ اس عرصے کے دوران سرکاری ،غیر سرکاری اور خود مختار اداروں کے علاوہ مالیاتی اداروں کو برباد کر دیا گیا ۔نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔