لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں جب سے بیٹی کی آمد ہوئی ہے اس کے بعد سے ہی مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اب فلک اہلیہ کو پھول نہیں دے رہے ۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے حال ہی میں گلو کار فلک نے سارہ کو پھول دیتے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے بیٹی کو پھولوں سے دور رکھیں لیکن سارہ کیلئے تو پھول آئیں گے ۔واضح رہے کہ شادی کے بعد سے فلک شبیر ہر آنے والے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔