مکرمی !وطنِ عزیز پاکستان کی بقا کا فخر وہ پاسبانِ وطن اور بہادر مائوں کے بہادر بیٹے ہیں جنہوں نے اس پاک دھرتی کی حرمت پہ جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف جامِ شہادت اور بقائے دوام حاصل کیا بلکہ دشمن کے وہ چھکے چھڑوائے کہ اب بھی دشمن جب 6 ستمبر سن پینسٹھ کا دن یاد کرتا ہے تو اس کے ہوش قائم نہیں رہ سکتے۔ وطن کے پروانوں اور جانباز جیالوں نے جب چونڈہ کے مقام پر اپنے جسموں پہ بم باندھ کر دشمن بھارت کے ٹینکوں کا قبرستان بنایا تو روزِ روشن کی طرح یہ ثابت کر دیا کہ مومن کو قادر مطلق کی طرف سے وہ جذبہِ ایمانی عطا کیا جاتا ہے کہ باطل پل میں ہی گھٹنے ٹیک دیتا ہے ۔ (عمران خان ،ضلع خوشاب)