کشمور (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 6 افراد زندہ جل کر جاں بحق8 زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہو نے والوں میں 3 خواتین 2 بچے بھی شامل ہیں ،جاں بحق 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ،پولیس کے مطابق مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمور آرہی تھی ، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کشمور منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ وین میں 12 سے زائد افراد سوار تھے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔