احمدیار(این این آئی ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی پہلی برسی 11ستمبر بدھ کو منائی جائے گی وہ29 مارچ 1950کولاہور کے کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں وہ 1999سے 2002 تک مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں اور تین بار1990 تا 1993،1997 تا1999 اور2013 تا2017 تک خاتون اول پاکستان بھی رہی ہیں۔،11 ستمبر2018 کو لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔