لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامرنے کہا ہے کہ کوہلی کو بائولنگ کرانے سے زیادہ مشکل باپ بننا ہے ۔ سپورٹس ویب سائٹ ’کرک انفو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ سب سے مشکل والد بننا ہے کیونکہ اس کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔کرک انفو نے سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا گانا ہے جو کہ آج کل آپ کے دماغ پر سوار ہواہے ؟ محمد عامر نے جواب دیا کہ میری اہلیہ کے بھائی ظہیر عباس کا نیا گانا آنے والا ہے جو آج کل گنگناتا رہتا ہوں۔محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کے بارے میں فلم بنائی جائے تو آپ کا کردار کس اداکار کو نبھانا چاہیے ؟تو انہوں نے فوراً کہا کہ شاہد کپور ۔