بیجنگ(اے ایف پی،نیٹ نیوز)کوروناوبا کی وجہ سے دو ماہ کی تاخیر سے چین کا سالانہ پارلیمانی اجلاس شروع ہوگیا،صدر شی جنگ پنگ اور دوسرے اہم عہدیدار اجلاس میں بغیر ماسک کے شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملک کی اعلیٰ قیادت اور دیگر ہزاروں اہلکار اور تاجروں کے رہنما آنے والے سال کیلئے مل کر نئے قوانین اور حکمتِ عملی بناتے ہیں۔چین نے کہا ہے کہ سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہانگ کانگ کے متعلق سخت نیشنل سکیورٹی قانون کی تجاویز پر بحث کی جائیگی۔