لاہور (92 نیوز رپورٹ،خبرنگارخصوصی) کورونا وائرس کے پیش نظر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے 11 رکنی آل پارٹی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی۔تمام پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد قائم کردہ کمیٹی وبائی صورتحال اور اس کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے ۔کمیٹی صوبہ کے علاوہ کسی بھی وفاقی ادارے یا ایجنسی کا تعاون حاصل کر سکے گی، کمیٹی کسی بھی رکن اسمبلی کو شریک کار کرنے کی مجاز ہوگی۔آل پارٹی مشاورتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ، نذیر چوہان، امین ذوالقرنین، ساجد احمد خان، ملک احمد علی اولکھ، معاویہ اعظم ، سید حسن مرتضیٰ، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ خان اور خواجہ سلمان رفیق بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔