اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے پاکستان میں کرونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک سامنے آئیگا۔ اپنے بیان اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے تین بنیادی نکات پر رائے دی ہے ،اجتماعی مدافعت کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے ، اس طرح کی کوئی حکمت عملی ہر گز نہیں اپنانی چاہئے ، تیسری رائے یہ ہے کہ کورونا، زکام نہیں ہے ۔اگر احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہو سکتا ہے ،وزیر اعظم کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے ،کورونا کا مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے ، رائے ہرشخص دے سکتا ہے ۔