کوہستان(نمائندہ92نیوز) جمعرات کی شام کوہستان داسو سئیو روڈ پہ نان کسٹم پیڈ گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خا ندان کے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 3 زخمی زیر علاج ہیں ، سئیو گاؤں سے کوہستان داسو کے مرکزی شہر کمیلہ آنے والی نان کسٹم پیڈ گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آر ایچ سی داسو کے سامنے سئو روڈ پر خطرناک موڑ کاٹ رہی تھی ،بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری تھی، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، متعددلاشوں کو داسو ڈیم میں کام پر مامور چائنہ کمپنی غضوبہ کی کرین کے ذریعہ نکالا گیا اور ان کو اپنے آبائی گاوں روانہ کیاگیا ہے ۔