لاہور(عمران راج)کوک سٹوڈیو سیزن 12معروف میوزک کمپوزر روحیل حیات کی پانچ سال بعد واپسی، نامور گلوکار عاطف اسلم بھی سیزن 12اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آئیں گے جبکہ کوک سٹوڈیو سیزن میں ہر سال شرکت کرنے والے گلوکار عاصم اظہر اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو سیزن 12سے آئوٹ کردیا گیا ہے ،ان کو ماضی کا سپر ہٹ گانا ’کوکوکورینا‘ بہتر انداز میں نہ گانے پر میوزک حلقوں میں تنقید کا سامنا تھا، ذرائع کے مطابق کوک سٹیوڈیو سیزن 12میں حصہ لینے والوں گلوکاروں میں معروف گلوکار عاطف اسلم، ابرارالحق،صنم ماروی،عمیر جسوال،حدیقہ کیانی،آئمہ بیگ،،علی سیٹھی،شمالی افغان، ہار سکھیاں،چاکر بلوچ، زوئے وکوجی،ریچل وکوجی،نمرا رفیق،قراتعین بلوچ، عمران شفیق،تاج محمد،صادق سمیر،شہاب حسین،فرید ایاز ،ابو محمد،اور برکت فقیر اینڈ کمپنی شامل ہیں،ان بیس سے زیادہ گلوکاروں اور ان کے ساتھی گلوکاروں کے گائے گانوں کو میوزک اقساط کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔جو رواں سال اکتوبر میں کوک سٹوڈیو سیزن 12کے حوالے سے میوزک اقساط شائقین کیلئے پیش کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق اس سیزن کو کامیاب کرنے اور روایتی میوزک کے ساتھ جدید انسٹومنٹ کے استعمال اور گلوکاروں کو بہترین انداز میں پرفارم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔