لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورملک کو درپیش معاشی وسلامتی چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لئے ایک بہترین حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت عوامی مفادمیں تاریخی فیصلے کر رہی ہے اور ملکی اداروں کو خودمختاربناکرشفافیت و ترقی کے نئے سفرکی بنیاد رکھی جارہی ہے ۔صو بائی وزیر نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے تحت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام اداروں کے افسران نے ک نے تی سے کام کریں اور عوامی مسائل کو قلیل وقت میں حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیر نے تحصیل عارفوالاکے دورے کے دوران اہم مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔