لاہور (اپنے خبر نگار سے ) جمعہ قابل احترام لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایم ٹی آئی ایکٹ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی مگر حکومتی سنجیدگی کا حال یہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے اہم ممبران جن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری قانون، نائب صدر پاکستان میڈیکل کمیشن تشریف ہی نہیں لائے ۔مزید یہ کہ گرینڈہیلتھ الائنس پنجاب کے اہم اراکین کو اپنی آراء دینے کا موقع نہیں دیا گیا جو سراسر قانون شکنی ہے ۔ہم حکومتی رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام کمیٹی ممبران، ہیلتھ منسٹر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو اس اجلاس میں شرکت کا پابند کیا جائے تاکہ اس اجلاس کے اختتام تک ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکیں۔