کوٹری(نامہ نگار)کوٹری میں لاکھڑا کول مائین کے باہر نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ اس دوران بال کوئلے کی کان میں جا گری،23سالہ گل باچاپٹھان اور25سالہ عمران پٹھان بال لینے کان میں داخل ہوگئے ۔ جہاں بال تو نہ ملی مگر کان میں گیس بھری ہونے کے باعث دونوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ، متوفیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔