لاہور/ سرگودھا/ ساہیوال /شیخوپورہ/قصور(کر ائم رپو رٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ، سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز)کوٹ مومن کے قریب ٹریفک حادثے میں اے آئی جی پولیس کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ مومن میں سیال موڑ کے قریب موٹروے پر سرکاری گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی ، اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف اور ان کا ڈرائیور عاشر موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ موٹر وے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کامران یوسف لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے اور وہ خود گاڑی چلا رہے تھے ،ترجمان کا کہناہے کہ حادثہ بظاہر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے بعد ٹرالے کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دی گئیں۔دیگر حادثات میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ساہیوال میں جھال روڈ سٹینڈ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والے نسیم کی لاش اور زخمیوں شہبازز وغیر کو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ لاہور میں داتا دربار کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر سے نامعلوم 35 سالہ راہ گیر جاں بحق ہو گیا مو ٹر سائیکل سوار مو قع سے فرار ہو گئے ۔شیخوپور میں لاہور روڈ پر نین سکھ کے نزدیک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ،متوفی اعظم رنیالہ خورد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، علاوہ ازیں غریب آباد پھاٹک شیش محل بائی پاس روڑ پر نوجوان ریل گاڑی کے ساتھ ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ،محلہ غریب آباد کا رہائشی 22 سالہ عاطف کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریل کی پٹڑی پر چل رہا تھا کہ اچانک ریل گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر دم توڑ گیا۔قصور گلشن اڈہ ملتا ن رو ڈ پھو لنگر کے نز دیک کا ر تیز ر فتا ر ی کے با عث فٹ پا تھ سے جا ٹکرا ئی ا،گا ڑ ی کے انتظا ر میں کھڑ ے ضلع خو شا ب کے رہا ئشی محمد نوا ز اور سمیع اﷲکچلے گئے ،دونوں زخمیوں کو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں محمد نوا ز ز خمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا۔