ہیگ ( نیٹ نیوز ) جنگی جرائم کی بین لاقوامی عدالت نے کانگو کے جنگی سردار باسکو ٹاگانڈا کو 30 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ عدالت کے مطابق ٹاگانڈا کو انسانیت کے خلاف جرائم کے علاوہ جنگی جرائم سمیت 18مختلف مقدمات میں قصور وار پایا گیا۔ ساتھ ہی یہ مجرم بچوں کو جنسی غلام بنانے کے جرائم میں بھی ملوث رہا تھا۔ ٹاگانڈا کو ’ٹرمینیٹر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔