فیصل آباد(آن لائن)کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوارکے حصول کے لیے درج ذیل سفارشات پر عمل کریں۔ زیادہ بارش کی صورت میں پانی کے نکاس کا فوری بندوبست کیا جائے ۔ جڑی بوٹیوں کا موثر تدارک بذریعہ گوڈی یا جڑی بوٹی مار زہروں کے ذریعے کریں تاکہ پہلے 60دنوں تک فصل جڑی بوٹیوں سے پاک رہے ۔ زیادہ بارش والے علاقوں میں نائٹروجن 23کلوگرام فی ایکڑ بذریعہ رجر استعمال کریں۔ مزید برآں 2کلو گرام یوریا 100لٹر پانی میں حل کرکے سپرے کریں۔ پھول اور پھل آنے پر پانی کی کمی نہ آنے دیں اور پانی ترجیحاً شام کو لگائیں۔ اچھی پیداوار کے حصول کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ یوریا کھاد کھیت میں وتر آنے پر رجر کے ساتھ یا ڈرم میں حل کرکے کریں ۔