لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ آبپاشی کپاس کی فصل کی بروقت کاشت کے لے ترجیحاََ پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں سردار محسن خان لغاری وزیر آبپاشی پنجاب ، ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب ، واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب ،سید علی مرتضیٰ سیکرٹری آبپاشی پنجاب ،ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع )پنجاب ، ملک اکر م ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ )کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی ۔