واشنگٹن (صباح نیوز) کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ بحری بیڑے کے جبری مستعفی کپتان کی توہین کرنے والے وزیرِ بحریہ تھامس موڈلی کو بھی استعفی دینا پڑ گیا ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھامس موڈلی کا استعفیٰ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے منظور کر لیا،تھامس موڈلی نے امریکی طیارہ بردار جہاز روز ویلٹ کے کپتان بریٹ کو بے وقوف کہا تھا، تھامس موڈلی نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے معافی بھی مانگ لی ،حزب اختلاف کی جانب سے تھامس موڈلی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔