کھڈیاں خاص (نمائندہ 92 نیوز) ٹاؤن کمیٹی تھانہ روڈ، دیپالیور روڈ نیا لاری اڈا پر واقع سابق حکومت کی طرف سے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹور پر عرصہ دراز سے اشیائے خرد و نوش نایاب ہو گئی ہیں۔ان سٹور پر تین، چار سال سے اشیا ء نہ پہنچ سکی۔آٹا، گھی، دالیں، چاول سمیت درجنوں اشیاء نہ ہو نے کے باعث خریداروں کو مایوس واپس لوٹنا پڑ رہا ہے ۔شہری جن میں عبدآ رحمانی، منیر احمد مستری، مختار احمد، محمد سلیم، اظہر علی نے کہااشیائے خردونوش عام آدمی کے ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے ۔جس کو پور ا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔یوٹیلٹی سٹور زکو دوبارہ فعال کر کے اشیاء فروخت کرنے پر زور دیا جائے ۔کرایہ وعملہ کی تنخواہوں کی مدمیں لاکھوں روپے خرچ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن 1 اور 2 سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔اگر سٹورز پر اشیاء نہیں پہنچانی تو پھر حکومت کو بند کر دینے چاہیے ۔انچارج وقار احمد، طارق محمود نے نمائندہ سے کہا حکومت کی طرف سے جو ملے گا اسے ڈسپلے کریں گے ۔