کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کیبل ٹی وی آپریٹرز صرف قانونی چینلز اور معیاری مواد نیٹ ورکس پر چلائیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پیمرا کوئٹہ آفس کے دورے کے دوران کہی، انچارج ریجنل کامران زیب نے چیئرمین پیمرا کو صوبے بھر میں انڈین چینلز و مواد کے خلاف جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا، چیئرمین پیمرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے انڈین چینلز وغیراخلاقی مواد ختم کیا جائے ، چیئرمین پیمرا نے پیمرا افسران اور فیلڈ اسٹاف کو انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق حکومتی پالیسی، عدالتی احکامات اور پیمرا قانون پر سختی سے عملدرآمد کروانے اور کیبل نشریات کو قوانین کے مطابق کرنے کی تلقین کی۔ انچارج وریجنل آفس نے آگاہ کیا کہ ٹیمیں غیرقانونی چینلز دکھانے کیلئے استعمال ہونے والے آلات قبضے میں لے رہی ہیں،چیئرمین پیمرا نے شکایات کونسل بلوچستان کی گراں قدر خدمات کو سراہا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آپریشنز محمد فاروق، جنرل منیجر میڈیا تعلقات عاملہ محمد طاہر بھی موجود تھے ۔