چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کامیاب دورہ پاکستان کے اختتام پر کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے ہر عالمی ،علاقائی فورم پر بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادیں ہی ہیں۔ چین نے ہر مشکل وقت میں یہ ثابت کیا ہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال پاکستان اور چین کے تعلقات کو متاثر نہیںکر سکتی ۔ چین اور پاکستان نہ صرف افغانستان میں باہمی مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے حامی ہیں بلکہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کرتاآیا ہے۔ چین دنیا کا سب سے پہلا ملک تھا جس نے 5اگست کو بھارت کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطہ کے امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔ یہاں تک بھارتی وزیر خارجہ کا 5 اگست کا چین کا دورہ بھی بری طرح ناکام رہا۔ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے زندگی معطل کر دی ہے اور بھارتی بربریت سے کشمیر میں انسانی المیہ کے جنم لینے کا اندیشہ ہے۔ ان حالات میں چین کے وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینا پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔ بہتر ہو گا دونوں ممالک مل کر سلامتی کونسل کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اقدامات پر رضا مندکریں تاکہ خطہ میں پائیدار امن و ترقی کے روشن باب کا آغاز ہو سکے۔
کشمیر پر چین کا اصولی موقف
منگل 10 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 10 ستمبر 2019ء کو شایع کیا گیا

آج کا اخبار
-
جمعه 06 دسمبر 2019ء
-
جمعه 06 دسمبر 2019ء
-
جمعه 06 دسمبر 2019ء
-
جمعه 06 دسمبر 2019ء
-
جمعه 06 دسمبر 2019ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء