سٹاک ہوم(نیٹ نیوز) کیمسٹری کا نوبل انعام برائے 2019 مشترکہ طور پر 3 سائنسدانوں کو دیا گیا، دی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس نے 2019 کا نوبل انعام برائے کیمیاء کا اعلان کیا۔نوبل انعام مشترکہ طور پر امریکا کے جون بی گڈانف، برطانیہ کے ایم اسٹینلے اور جاپانی ماہر اکیرا یوشینو کو دیا گیا یہ انعام ماہرین کو لیتھیئم آئن بیٹری کی تیاری پر دیا گیا،یہ بیٹریاں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں استعمال کی جارہی ہیں،اس اعلان کے بعدجرمنی کے 97سالہ جون بی گڈانف نوبل انعام حاصل کرنے والے عمر رسیدہ سائنسدان بن گئے ہیں، تینوں سائنسدانوں کو 90 لاکھ سوئیڈش کرونا دیے جائیں گے جو کہ پاکستانی روپوں میں 14 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے جبکہ یہ انعامی رقم تینوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔