لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر ) کیمپ جیل لاہور میں منشیات سمگلنگ مقدمہ میں گرفتار ملزم عابد حسین کا جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔یہ ٹیسٹ 22مارچ کو چیف آفیسر ہیلتھ کی ٹیم کی زیر نگرانی لیا گیا اور 23مارچ کو اسکی رپورٹ مثبت آئی۔23مارچ کو اس مریض کو فوری اور ایمرجنسی کے طور پر پاکستان کیڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور منتقل کیا گیا۔جہاں سے اسے میوہسپتال کے کورونا انسیولیشن سنٹر میں داخل کرادیا گیا جہاں پر وہ اب تک زیر علاج ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ قیدیوں کو کو رونا وائرس سے بچاؤ تدارک کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے ۔عابد حسین کی کنٹکٹ ٹرسینگ پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں زیر سماعت مقدمات میں گرفتار 5قیدیوں کے کو رونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔