لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کی ٹیچر بننے کی تصویر انکے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے ۔اشنا شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کلاس روم سے اپنا تعارف ’مس شاہ‘ کرایا۔تصاویر میں بلیک بورڈ پر لکھے کیمسٹری کے فارمولوں کو دیکھ کر اداکارہ سے لوگوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ ان کو سمجھا بھی سکتی ہیں۔ جس پر جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ میں نے ہائی سکول میں کیمسٹری سبجیکٹ کا انتخاب نہیں کیا تھا۔اشنا شاہ کے اس نئے انداز کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔