کراچی(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے 10 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی،اپنے گھرکے حصول کیلیے درخواستیں دینے والوں میں سب سے بڑی تعداد لاہوریوں کی ہے ۔ن رجسٹریشن کرانیوالوں کی بڑی تعداد متمول خاندانوں،اکثریت مڈل کلاس جبکہ کسان اور دیگر طبقات کی شرح 10 فیصد ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق نادرا کے ذریعے مروجہ طریقہ کاراورفیس کی ادائیگی کے بعد رجسٹریشن کی مہم کے آغازسے اب تک 55 روز میں ملک کے مختلف شہروں سے رجسٹریشن کرانے والوں میں 70فیصدمرداور 30فیصد خواتین ہیں۔ سب سے زیادہ لاہورسے 25 فیصد،اسلام آباد/ راولپنڈی سے 13فیصد ،ملتان سے 5فیصد اور کراچی سے صرف ساڑھے تین فیصد شہریوں نے رجسٹریشن کرائی۔نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 30فیصد، سرکاری ملازمین 20فیصد ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے میں درخواست دینے والے 40 فیصد افراد تنخواہ دار ہیں۔