تہران ( نیٹ نیوز ) ایرانی خبر رساں ایجنسی اصنعا نے گز شتہ روز بتایا ہے کہ ایرانی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں ترکی کے ساتھ سرحد پر غیر اعلانیہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔مشقوں کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترکی کی فورسز ایک فوجی آپریشن کے لیے شام میں داخل ہونے کی تیاریاں مکمل کر چکی ہیں۔ اس مشق میں ریپڈ ایکشن یونٹس اور دیگر بریگیڈز کے علاوہ زمینی افواج کے فضائی یونٹ کے زیر انتظام ہیلی کاپٹرز بھی شریک ہیں۔