بیجنگ( اے ایف پی) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ واشنگٹن اور بیجنگ نے ایک دوسرے پر اربوں ڈالر کے ٹیرف لگا کر دونوں طرف کے مینوفیکچررز کے لیے مسائل کھڑے کردیے تھے ۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فینگ کا کہنا تھا کہ اوساکا میں ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات کے بعد اس بات کا یقین ہوچلا ہے کہ دونو ں ممالک کے درمیان تجارتی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔