پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجدعلی سے محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے نئے تعینات شدہ سیکرٹری سید نظرحسین شاہ نے جمعرات کے روز ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹرامجد علی نے کہا کہ محکمہ معدنیات نے گزشتہ ایک سال میں خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل سے جدید طریقے سے استفادہ کرنے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، جبکہ ہماری کوشش ہے کہ اس رفتار کو جاری رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ معدنیات کے ملازمین دن رات محنت کرکے ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال اور مضبوط بنا رہے ہیں۔ جس سے تیزتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا، کہ محکمہ معدنیات کے امور کو چلانے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے وژن کو اپنا چکے ہیں، جس کے تناظر میں کرپشن، سفارش اور اقرباء پروری سے پاک طرز حکمرانی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سید نظرحسین نے نئے سیکرٹری محکمہ معدنیات کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ جنہوں نے جمعرات کو صوبائی وزیر معدنیات پشاور میں ملاقات کی ۔