ہانگ کانگ( نیٹ نیوز) کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں ایک نئی اور سادہ ایجاد جسے بلاک کا نام دیا گیا ہے ۔ اسے آپ عینک کی طرح پہنے جانے والی شیلڈ بھی کہہ سکتے ہیں۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ بار بار منہ، ناک، آنکھوں پر ہاتھ نہ لگائیں اور اسی عمل کو روکنے کے لیے بلاک نامی شفاف فیس شیلڈ تیار کی گئی ہے جسے عینک کی طرح پہنا بھی جا سکتا ہے ۔ یہ شیلڈ ہوا میں پھیلے کورونا وائرس بخارات کومنہ یا ناک تک پہنچنے سے بھی روکتی ہے ۔ بلاک فیس شیلڈ کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ کار، موٹرسائیکل چلانے ، سفر کرنے اور ورزش میں بھی پہنی جاسکتی ہے ، ایک بلاک فیس شیلڈ کی قیمت صرف 27 ڈالر رکھی گئی ہے ۔