لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ویب سیریز ’’بارہواں کھلاڑی‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کچھ روز قبل ہی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی ویب سیریز کا پوسٹر بھی جاری کیا تھا جسے شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔ ماہرہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں کو ویب سیریز کی جھلکیاں دیکھنے کا انتظار تھا ۔ویب سیریز کی کہانی کرکٹ پر مبنی ہے ۔ جاری کردہ ٹیزر میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی کرکٹ میں لڑائی دکھائی گئی ہے ۔ ٹیزر میں کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی اور سرمد سلطان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار نظر آ رہے ہیں ۔