لاہور(خبرنگارخصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ میں گیارہ قانون منظور کرنا مذاق ہے ،پارلیمنٹ کو مذاق بنانے والے سیاستدان نہیں مسخرے ہیں، عمران نیازی مسخروں کے کپتان ہیں، عمران نیازی سندھ حکومت پر تو تنقید کررہے ہیں مگر اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے ، پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والوں نے پارلیمنٹ کی عزت ختم کردی ہے ، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی آواز یں بلند ہونا عوام کا ردعمل ہے ،جب حکومت عوامی نمائندوں کی آواز بلند کرنے کی کوشش کرے گی عوام کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا ،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی قانون سازی مذاق نہیں ہے ، آپ نے قانون سازی کو مذاق بناکر عوامی نمائندوں کی توہین کی ہے ، عمران نیازی منتخب نمائندوں اور منتخب ایوان کے خلاف جارحانہ طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں، عمران نیازی خود تو سلیکٹیڈ ہیں لیکن الیکٹیڈنمائندوں کو اہمیت دیں، عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والوں کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے ۔