گال (سپورٹس ڈیسک) بین فوکس کی سنچری اور معین علی کی عمدہ بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بناکر 177 رنز کی مجوعی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کے342 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 203 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بین فوکس نے 107 ، کیوران 48 اور جیننگز 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ پریرا نے 5، لکمل نے3 ،ہیراتھ اور دانانجایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جواب میں لنکن ٹیم معین علی کی عمدہ بائولنگ کے باعث 203 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ انجیلو میتھیوز 52 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ معین علی نے چار اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میچ کا دوسرا روز بائولرز کے نام رہا اور 12 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی ۔