گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ میں شوہر کو آشنا اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ زہر دے کر ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی بیوی تین ساتھیوں سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ مراڑیاں میں سعودیہ پلٹ نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا جس پر اس کی بیوی ثناء لیاقت نے اس کے رشتہ داروں کو اطلاع دی کہ اس کے خاوند کی وفات ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور نوجوان کی تجہیز و تکفین کر دی گئی،مرحوم کے چچا سجاد حسین کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر طارق شفیع نے ملزمہ کو شامل تفتیش کر تو اس نے ساتھیوں سے مل کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،ملزمہ نے یاسر شاہ کو زہر دیا اور اپنے آشنا علی عمران شاہ ،سید حیدر عباس ،تنویر عباس سے مل کر اس کاگلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا ۔