واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ اپنے عجیب و غریب بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور اب انہوں نے میڈیکل سائنس کے حوالے سے بھی نئے انکشافات شروع کر دئیے ہیں۔ تازہ واقعہ گردوں سے متعلق سرکاری پالیسی کے حوالے سے تقریب میں پیش آیا، جہاں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ گردے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کی یہ بات سن کر جہاں شرکا حیران رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرمپ کا خوب مذاق اڑایا اور دل اور گردوں کے حوالے سے کئی لطیفے بھی شیئر کئے ۔