کراچی (کلچرل رپورٹر) میگا سٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی ٹھگز آف ہندوستان آج سینماگھروں کی زینت بنے گی۔ پاکستانی فلمی شائقین میگا کاسٹ کو یکجا دیکھنے کیلئے بے تاب، تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی صنعت کی سال دو ہزار اٹھارہ میں سب سے مہنگی فلم ٹھگز آف ہندوستان آج جمعرات آٹھ نومبر سے پاکستانی سنیمائوں کی زینت بننے کیلئے تیار ہے ۔ فلم کی پاکستان میں نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے جس کے تحت فلم لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر سینمائوں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم میں عامر خان کا منفرد کردار اور گیٹ اپ فرنگی ملاح ٹریڈ حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔