لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار فیضان علی نیا ویڈیو سونگ ’’ملنگا ‘‘ تیار کرینگے جس کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کرلی گئی جبکہ ویڈیو شوٹ جلد کیا جائے گا فیضان علی نے اس سے قبل اپنا پہلا ویڈیو سونگ ’’بے پناہ ‘‘ ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا تھا۔92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان علی نے کہا کہ ان دنوں مختلف نجی ٹی وی کے شوز میں گلوکاری کر رہا ہوں جبکہ ملک بھر میں کنسرٹ شوز میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرچکا ہوں۔ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی یہاں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایانئی آنے والی ایک فلم میں بھی جلوہ گر ہورہاہوں جبکہ اپنی ویڈیو کے ساتھ اداکاری بھی کر رہا ہوں۔